728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 20, 2023

    حکومت بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد



     حکومت بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ،  بریس ٹیکنیکل اسسٹنس یورپی یونین کے تعاون اور ڈی اے آئی کی تکنیکی معاونت سے کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کریکولم ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد ھوا جس کا آغاز سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی نے کیا تھا۔ ٹریننگ کے اختتامی روز ٹریننگ کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نعت اللہ بابر نے کہا کہ سی ایل ایل جی پالیسی میں جوائنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ پالیسی کا مقصد سیکشن رورل ڈویلپمنٹ ایکٹ87 کے تحت کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء کی ذمہ داری ہے کہ پالیسی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی زمہ داریوں کا تعین کریں۔ پانچ روزہ ٹریننگ میں بلوچستان کے دس اضلاع سے لوکل کمیونٹی  لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ٹریننگ میں سی ایل ایل جی پالیسی  سے متعلق مجوزہ کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے تفصیلی ٹریننگ آف ٹریننرز فراہم کی گئ۔  ٹریننگ میں  سی ایل ایل جی سوشل موبلائزیشن، جوانٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان،  اور سوشل اکنامکس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لیکچرز فراہم کیے گئے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حکومت بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top