728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 22, 2023

    نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا، عون چوہدری



    استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ائیرپورٹ پر ہونے والی ملاقات پر وضاحت پیش کر دی۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ائیرپورٹ آمد پر استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے مسلم لیگ کے قائد سے ملاقات کی تھی۔

    جس پر استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان سے نواز شریف سے ملاقات پر وضاحت طلب کرلی۔

    تاہم اب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں،  سیاست سے ہٹ کر انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ  پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا، عون چوہدری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top