پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی عثمان ڈار نے بدھ کو پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو کے دوران ڈار نے کہا، "9 مئی کے واقعات کے پیچھے کا مقصد آرمی چیف [جنرل عاصم منیر] کا تختہ الٹنا تھا،" ان کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں اغوا کئے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
عثمان ڈار کے بہنوئی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا ہے جس پر سندھ ہائی ہائیکورٹ نے پولیس کو عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آج دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد، اب پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے 9 مئی کے واقعات کو ترتیب دینے کے لیے پارٹی کی قیادت کو مورد الزام ٹھہرایا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment