عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے آڈر پاس کر دیا ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا آرڈر پاس کیا ہے ؟ کیا آپ نے جلسے کی اجازت نہیں دی؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت کو رد کر دیا ہے، 9 مئی کے واقعات کی بنا پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میری درخواست 5 اکتوبر سے التواء میں پڑی ہے، میں ایسی جگہ پر جلسہ کرنا چاہتا ہوں جو ان کو مناسب لگے۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو متبادل جگہ کیلئے ڈی سی لاہور کو نئی درخواست دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی دوسری جگہ کیلئے درخواست دے دیں، ڈپٹی کمشنر پیر تک جلسہ کیلئے نئی جگہ کی درخواست پر فیصلہ کریں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment