728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, November 27, 2023


     اسلام آباد(خبریں ٹی وی) سہالہ کاک پل نیازیاں میں میت تدفین پر جھگڑا،پتھراؤ سے 4 افراد شدید زخمی، اسلام آباد نے شیلنگ و ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

     

    موصولہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے کاک پل نیازیاں میں قبرستان میں میت تدفین پر دو موضعات کے لوگوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا اس وقت پیش آیا جب گاؤں نیازیاں کے مقامی و جدی مالکان اراضی(قبرستان) موقع پر موجود تھے اور وفاقی پولیس افسران و انتظامیہ سے مذاکرات چل رہے تھے کہ دوسرے موضع کے لوگ میت تدفین کرنے قبرستان میں آگئے جس پر ایک دوسرے کو دیکھ کر دونوں موضعات کے لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے قبرستان میدان جنگ میں بدل گیا۔مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں برسائے اور پتھراؤ کرکے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں حاجی چوہدری سلیمان، راجہ تصور کیانی، راجہ ضیاء کیانی اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔ وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ و آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس سے مظاہرین مختلف سمتوں میں منتشر ہو گئے،متاثرین نیازیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان کی جگہ ہمارے آباؤ اجداد کی ہے لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ میرٹ پر کارروائی کرکے ہمیں انصاف مہیا کرے۔ 



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top