اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل)کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدہ،
آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل ناکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل) کے مابین سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدے پر دستخط ہوئے ،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور آئی این ایل کی ڈائریکٹرلوری انٹولینز نے معاہدے پر دستخط کیے،اس موقعہ پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر پولیس افسران اورآئی این ایل کے عہدیدران موجود تھے،معاہدے کی رو سے آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کارکو بڑھانے کے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی ،مزید آئی این ایل اسلا م آباد کیپیٹل پولیس کو درپیش کسی بھی قسم کے تکنیکی مسائل کے حل میں معاونت کریں گئی،قبل ازیں آئی این ایل نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس وائرلیس سٹاف کے افسران و جوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقادکیا اور مواصلاتی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سات پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور غیر قانو نی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن سات پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت19جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کوہسار پولیس نے ملزم سنی مبا ر ک کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم محمود اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گرام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سمبل پولیس نے ملزم عبداللہ اسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھانہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان بلا ل خا ن اور رحمت خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان محمد فیضا ن اور شہروز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 620گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ ہمک پولیس نے دو ملزمان سعد امتیاز اور محمد جبا ر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم حبیب الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس نے دو ملزمان جمر اعلی خا ن اور نصیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیو الی خصوصی مہم کے دوران سات پیشہ بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
سی ٹی او اسلام آباد کاپولی کلینک ہسپتال کا دورہ،
چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی،کامیاب آپریشن ہونے پر مبارک باد دی،جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امدادی رقم کا چیک دے کر آبائی گھر روانہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے چند روز قبل دامن کوہ ناکہ پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبد الوحید کی عیادت کی اور انہیں کامیاب آپریشن ہونے پر مبارک باد دی،سی ٹی او نے زخمی کانسٹیبل کی صحت ،علاج معالجہ اور دیگر ضروریات کی بابت دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مزید علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امدادی رقم کا چیک دے کر آبائی گھر روانہ کیا،اس موقعہ پر سی ٹی او نے کہا کہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی افسر یا جوان اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی،
قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 11کلو گرام سے زائد منشیات برآمد،ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصو صی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثرعلی اورافضال حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بری امام کے رہائشی ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11,900 گرام منشیات برآمدکر لی گئی،ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،ملزمان کے انکشاف پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش دی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیات جیسے ناسور کے خلاف جنگ جاری رہے گی،انہوں نے والدین سے گزراش کی وہ اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں کہ کہیں وہ اس گھناﺅنے فعل کے مرتکب تو نہیں ہورہے،طالب علموں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے محفوظ مستقبل کے لئے اس ناسور سے دور رہیں اور اس کے خلاف پولیس ساتھ دیں،والدین اورشہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق "پکار "15-یا" آئی سی ٹی ایپ "15- پر اطلاع دیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment