728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, December 5, 2023

    پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج

     


    بانی راہنما پی ٹی آئی اکبر شیر بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی

    الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، پی ٹی آئی بانی راہنما اکبربابر کی استدعا

    الیکشن کمیشن غیرجانبدار تسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے ، اکبربابر کی استدعا

    شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے، اکبر بابر کی استدعا

    پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا ، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش تھی ، اکبر بابر کی درخواست

    فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا، اکبربابر کی درخواست

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے ، اکبربابر کی درخواست

    اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے
     
    چیف الیکشن کمشنر کے نام تین صفحات پر مشتمل درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208کا حوالہ دیا گیا ہے

    30 نومبر2023 کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پریس ریلیز 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا ، اکبربابر کی درخواست

    نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا ، وفاقی سطح پر کمیشن کے کسی اور عہدیدار کا نام نہیں بتایاگیا، درخواست

    الیکشن قواعد وضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی کاوقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایاگیا ، درخواست

    کاغذات کی وصولی اور مسترد کرنے کی تاریخ ، اپیلوںکی سماعت کے بارے میںکچھ نہیں بتایاگیا، درخواست

    2 دسمبر تک انتخابات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں ، درخواست

    یکم دسمبر2023 کو چار بجکر پینتالیس منٹ پر پی ٹی آئی ارکان کے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکریٹیریٹ گیا ، درخواست

    پی ٹی آئی نمائندے نے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی ، درخواست

    یہ واقعہ قومی ٹی وی چینلز پر دکھاگیا، اکبر ایس بابر کی درخواست

    اسی روز الیکڑانک میڈیا پر پی ٹی آئی عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب کی خبریں نشر ہوئیں ، درخواست

    اکبربابر نے پی ٹی آئی کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی خبر بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے

    الیکشن ایکٹ متقاضی ہے کہ ہر سطح پر عہدیداروں کا پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے لئے انتخاب ہو ، درخواست

    قانون کے مطابق سیاسی جماعت کے ہر رکن کو یکساں انداز میں کسی بھی عہدے پر انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی، درخواست

    قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کا الیکٹورل کالج ہوگا ، درخواست

    انتخابی کالج وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر پارٹی کی جنرل کونسل پر مشتمل ہوگا، درخواست

    قانون کے مطابق سیاسی جماعت مرکزی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ ترین فہرست جاری کرنے کی پابند ہے ، درخواست

    اس میں کسی تبدیلی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاجائے گا ، درخواست

    اب بھی پی ٹی آئی رکن ہوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکے ہیں، درخواست گزار اکبربابر
     
    حقیقی جمہوری جماعت بنانے اورنظریاتی رکن کے طورپرپی ٹی آئی کو اپنی زندگی کے بہترین سال ہا سال دے چکا ہوں، درخواست گزار اکبربابر

    انصاف کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، درخواست گزار اکبربابر
     
    سیاسی جماعتیں مستقبل کی سیاسی قیادت کی نرسریاں ہوتی ہیں ، درخواست گزار اکبربابر

    الیکشن ایکٹ2017 اور انتخابی قواعد قانونی فریم ورک کا تقاضا ہے کہ جمہوری انتخابی عمل سے سیاسی جماعتوں میں قیادت منتخب ہو، درخواست گزار اکبربابر

    سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کے عمل کو ختم کیا جائے، ، درخواست گزار اکبربابر

    تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایاجائے ، درخواست گزار اکبربابر

    معاشرے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا یہی ایک واحد طریقہ ہے ، درخواست گزار اکبربابر

    الیکشن کمیشن نے 23 نومبر2023 کو20 دن میںپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top