728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, January 3, 2024

     

    مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق کی صاحبزادی دختر اٹک سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک و سابق ایم این اے محترمہ ایمان طاہر صادق کی پشاور ہائی کورٹ کےباہر سے گرفتاری پر سینئر قانون دادن ، سیاستدانوں اور ضلع اٹک کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ایمان طاہر کسی کی بہن ، بیٹی اور خاتون سیاستدان ہیں، ضمانت ملنے کے باوجود چادر کے تقدس کی پامالی اور ان کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتا ہوں ۔ حکومت اور ہولیس ایسی کارروائیوں سے باز رہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، معروف صحافی نثار علی خان ، سینئر تجزیہ کار تنویر اعوان اور بیرسٹر ملک اذان اعوان نے کہا کہ ایمان طاہر کی قانونی تحفظ حاصل کرنے کے موقع پر غیر قانونی گرفتاری سخت قابل مذمت فعل ہے جو خود ایک توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ سابق صوبائی وزیر لیگی رہنما جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ایمان طاہر کا بڑے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق ہے، میں نہیں سمجھتا کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہونگی اگر ایسا ہوتا تو وہ ہائی کورٹ عبوری ضمانت کیلئے نہ جاتیں اس لئے حکومت انہیں فوری رہا کرے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا کہ  ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود ایمان طاہر کی گرفتاری قابل تشویش و قابل مذمت ہے ۔ ٹی ایل پی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی مختیار خان نے کہا کہ ایمان طاہر  کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے۔  گجر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین میاں نثار شاہ، سابق جنرل کونسلر نرتوپہ عمر فاروق خان ، وسیم خان ، نمبردار علی اصغر خان غورغشتی، امیدوار صوبائی اسمبلی بابر نواز ، سابق چیئرمین سعید اعوان، عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے بھی ایمان طاہر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top