728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 21, 2023

    ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین 10 سال تک قید ہو گی، بل منظور


     

    ایران کی پارلیمنٹ نے حجاب بل کی منظوری دے دی ہے، بل کے تحت اسلامی ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو  زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قیدکی سزا دی جاسکے گی اور  ان  پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکےگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے آزمائشی بنیادوں پر قانون سازی کی 3 سال کی مدت کی منظوری دی ہے۔

    بل کے حق میں 152 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالےگئے جب کہ 7 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس بل کو اب بھی قانون بننےکے لیے شورائے نگہبان کی منظوری کی ضرورت ہے۔مسودہ قانون کے مطابق غیر ملکی یا مخالف حکومتوں، میڈیا، انسانی حقوق کےگروپوں یا تنظیموں کی ایما پر یا حمایت سے حجاب یا مناسب لباس نہ پہننے والی خواتین کو 5 سے 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکےگی۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین 10 سال تک قید ہو گی، بل منظور Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top