728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 21, 2023

    “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” نے مراکش زلزلہ متاثرین کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کردیں



      مراکش کی تاریخ میں دو ہفتے قبل آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” نے متاثرین کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، اس سلسلہ میں چند روز پہلے “المصطفی” کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد اپنی ٹیم کے ساتھ لندن سے مراکش کے آفت ذرہ علاقے Atlas Mountain پہنچے تھے جہاں انہوں نے  مراکش میں موجود اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ مل کر بے گھر ہو چکے افراد میں بنیادی کھانے پینے کی اشیا اور ضروری دواؤں کی ایک بڑی کھیپ تقسیم کی، عبد الرزاق ساجد نے بتایا کہ مراکش میں موجود ہمارے بیس کیمپ سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا ہم روزانہ 50 میل دور سے تباہ حال علاقوں میں پہنچتے تھے اور انتہائی خطرناک راستوں سے گزر کر ریلیف کا کام کرتے تھے، عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ تباہی اسقدر شدید ہے کہ زلزلہ زدہ علاقے میں کوئی ایک شخص بھی اپنے گھر میں نہیں رہ رہا کیونکہ بہت بڑی تعداد میں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور جو مکمل تباہی سے بچ گئے ہیں وہ بھی رہائش کے لئے مخفوظ نہیں ہیں چاروں طرف تباہی کے افسوسناک اور خوفناک مناظر ہیں، ایک محتاط اعداد و شمار کے مطابق وہاں 3000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں 18000 سے زائد خاندان متاثرین میں شامل ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زیادہ افراد ہوم لیس ہیں جو سب خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں یہاں روڈ انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا “المصطفی ویلفئر ٹرسٹ” کی ہماری مقامی ٹیم فیملی فوڈ پیکٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور خیموں کا بندوبست بھی کر رہی ہے لیکن تباہی اتنی شدید ہے کہ وہاں متواتر بہت بڑے پیمانے پر ریلیف ایفرٹس کی ضرورت ہے اس لئے ہم یوکے سے بھی امدادی رقوم اور متاثرین کے لئے دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کرنے کی کوششش کر رہے ہیں جس کے لئے ہمارے ڈونرز بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” نے مراکش زلزلہ متاثرین کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کردیں Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top