نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کےساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ ہماری توجہ اپنے قومی مفادات پرمرکوزہے، چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں مغرب کا پاکستان کےساتھ سلوک غیرمنصفانہ رہا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا۔
انوار الحق کاکڑ نے جنگی سامان یوکرین کو دینے سے متعلق میڈیارپورٹس کی تردید کی۔نگران وزیراعظم نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں سےمتعلق مبینہ زیادتیوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ امریکا میں بھی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا گیا، پاکستان میں بھی غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کیاگیا۔ان کا کہناتھاکہ کسی ملک میں ماورائے قانون کارروائیوں کی اجازت نہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment