آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم کا آج پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 16 گھنٹے کے سفر کے بعد حیدر آباد دکن پہنچی ہے، قومی ٹیم 7 برس کے بعد بھارت گئی ہے۔
گرین شرٹس کا آج صبح آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، یہ سیشن صبح 8 سے 11بجے تک ہوگا۔پاکستانی ٹیم جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment