728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    ایشیا کپ فائنل، محمد سراج کی تباہ کن بائولنگ، پوری سری لنکن ٹیم 50 رنز پر ڈھیر

     


    ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور صرف 50 رنز پر اس کی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا۔

    بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 7 اوورز میں 21 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ جسپریت بمراہ نے حاصل کی۔پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوسل پریرا کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

    دوسرا اوور محمد سراج نے میڈان کروایا، جس کے اختتام پر آئی لینڈرز نے 7 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔تیسرے اوور میں بمراہ نے بہترین گیند بازی جاری رکھتے ہوئے صرف ایک رنز دیا اور سری لنکن بلے بازوں پر دباؤ جاری رکھا۔

    چوتھے اوور میں محمد سراج نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے پہلی گیند پر پاتھم نسانکاکو 2 رنز پر چلتا کیا، تیسری گیند پر سدیرا سماراویکرما کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، اگلی ہی گیند پر چارتھ اسالنکا کو بھی آؤٹ کر دیا، تاہم وہ ہیٹرک نہ کر سکے، اس کے بعد اوور کی آخری گیند پر دھننجایا ڈی سلوا کو بھی پویلین بھیج دیا۔دوسرے اینڈ سے بمراہ نے بھی نپی تلی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اگلے اوور میڈان کروایا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایشیا کپ فائنل، محمد سراج کی تباہ کن بائولنگ، پوری سری لنکن ٹیم 50 رنز پر ڈھیر Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top