728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    چکوال کے مختلف سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی اور لکڑی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا



     چکوال کے مختلف سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی اور لکڑی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔چکوال چوآ روڈ پر دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی کے متعدد نئے ٹال معرض وجود میں آگئے۔مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر مقامی اور خاص کر غیر ملکی افراد جنگلوں اور کھدریئوں سے روزانہ ٹنوں کے حساب سے درخت کاٹ کر فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔


    محکمہ جنگلات کے افسران کی حیرت انگیز خاموشی،بلاک افسر اور نچلے درجے کے اہلکار "اوپر" تک حصہ پہنچانے کی ڈیوٹی سرانجام دینے لگے۔محکمہ جنگلات میں ہونے والی عجب کرپشن کی غضب کہانی اور اس میں مبینہ طور پر ملوث مختلف اعلیٰ و ادنیٰ سرکاری اہلکاروں کے متعلق اہم شواہد سامنے آگئے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چکوال کے مختلف سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی اور لکڑی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top