728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    آر ڈی اے نے ایسٹریج نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو سربمہر کر دیا



     ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے موضع کوٹھہ کلاں راولپنڈی میں واقع ایسٹریج نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو سیل کر دیا ہے۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ آر ڈی اے نے نو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دیں ہیں جن میں ایمان گارڈن، لینڈ سب ڈویژن وچنار انکلیو موضع خاصہ کلاں اڈیالہ روڈ سے چکری روڈ، لینڈ سب ڈویژن و بہرام ولاز موضع کٹاریاں نزد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حیدر ریذیڈنشیا موضع کوہالہ چکری روڈ، خالد کالونی فیز-IV، کشمیر ہومز و امام حسن ٹاؤن، زم زم ولاز موضع مصریوٹ، ٹھلیاں انٹر چینج کے قریب موضع ٹھلیاں میں عثمانیہ فورٹ اور موضع چوکر ٹیکسلا راولپنڈی میں البرکہ گارڈن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے پہلے ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان مسٹر سلیم، ثاقب محمود بھٹی، وسیم مظہر، محمد ایوب، مسٹر اسامہ عباسی، راجہ شعیب تنویر، مسٹر رضوان چراغ، وقاص خالد، محمد نوید، شہزاد مشرف آفریدی، ملک شفقت اور سیف اللہ کو نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جائیدادوں کے مالکان نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے سیکشن 38 کی خلاف ورزی کی ہے۔ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ ائیرپورٹ تھانہ پولیس کے تعاون سے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ اس پراپرٹی کا مالک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا سائٹ آفس چلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے عوام الناس کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مفاد میں کسی بھی غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت کو آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسے آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، ان کی ڈویلپمنٹ، بکنگ اور سائٹ آفسز کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف بغیر کسی خوف و خطر  کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آر ڈی اے نے ایسٹریج نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو سربمہر کر دیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top