728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 28, 2023

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری



    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 01 پیسے سستا ہو گیا۔

    فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی ایک روپے 01 پیسے مضبوطی کے بعد 287 روپے 74 پیسے پر پہنچ گئی، جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی ٹریڈنگ 288 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے جہاں یہ گزشتہ روز 290 پر بند ہوا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top