728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 28, 2023

    آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کوئٹہ ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ افتتاح کردیا


      

    آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے  کوئٹہ ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ایف ایم ریڈیو 88.6 سے عوام کو ٹریفک متبادل راستوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگا ہ رکھنے کیلئے  براہ راست نشریات آج سے صبح 6بجے سے رات 10بجے تک عوام کے لیے معلوماتی پروگرام نشر کئے جائیں گے ۔کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کے عوام سے رابطے کے لیے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن شروع کرنا ایک بہترین اقدام ہے۔ ایف ایم ریڈیو عوام کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور حادثات کو کم کرنے کا یہ ایک تخلیقی اور موثر طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ایف ایم ریڈیوکے افتتا ح  کرنے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر قمرالحسن ، ڈی آئی جی ہائی وے علی شیر جکرانی ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن محمد سلیم لہڑی ، اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ علی شیر ، اے آئی جی جنرل فہاد خان ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ احمد سلطان سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کی نشریات حادثات سے بچاﺅ ، موسم سے متعلق ایڈوائزری ، کیریج ویز پر ٹریفک کے بہاﺅ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے ایک بہترین قدم ہے یہ نہ صرف شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ہے بلکہ عوام میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے اور رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا.آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ ایف ایم ریڈیو کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین، ٹریفک جام، سڑکوں پر رش اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 



    ایف ایم ریڈیو کی نشریات شاہراوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو موسم، ٹریفک، متبادل راستوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اپنے نئے اقدام میں کامیاب ہوگی اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن سڑکوں کو سب کے لیے محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کے ذریعے معیاری پروگرام نشر کئے جائیں اور بہت جلد اس کی نشریات کو بلوچستان کے دیگر اضلاع سے منسلک کر دیا جائے گا۔ صوبہ بلوچستان میں جہاں عوام کی حفاظت و سہولت کے پیش نظر کئی اقدامات کئے ہیں وہیں سپاہ کی ازسرنو تنظیم، ترقی، کارکردگی کو بڑھانے کی تربیت اور اصلاح کے حوالے سے گراں قدر خدمات قابلِ ذکرہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر رڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے نشریات براہ ِ راست سننے کے لیئے بلوچستان پولیس نے سمارٹ فون موبائل ایپلیکیشن بولان ہمسفر کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے جس سے اب یہ نشریات باآسانی نہ صرف ریڈیو بلکہ موبائل ایپلیکیشن اور ہماری ویب سائٹ کے توسط سے بھی سن سکیں گے ۔بولان ہمسفر موبائل ایپلیکیشن کسی بھی اینڈو ئیڈ سمارٹ فون میں موجود پلے سٹور سے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے آپ اپنی تجاویز اور آراءسے بھی آگا ہ کر سکتے ہیں ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کوئٹہ ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ افتتاح کردیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top