خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے حارث گروپ کا کمانڈر فیصل افغانی ہلاک ہو گیا۔حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد فیصل افغانی کا تعلق افغانستان کےعلاقہ کنڑ سے تھا، وہ بھتا خور محسن قادر گروپ کے ساتھ بھی منسلک تھا۔
علاوہ ازیں ضلع مہمند میں بھی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک گودام سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اسلحہ فروخت کرنے والے ملزم کے گھر سے گولہ بارود اور مختلف ہتھیاروں کے پرزے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment