728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 28, 2023

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین حملہ آور ہلاک، رینجرز کے چار جوان زخمی



    سکرنڈ میں شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک جبکہ رینجرز کے چار جوان زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس کے شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور  ہلاک کر دیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق ہائی ویلیو ملزمان کے پاس دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی موجودگی کی اطلاع تھی،  رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے حملہ کردیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے چار جوان زخمی ہوئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ سے زخمی مزید ایک شخص دم توڑگیا۔پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا،  دھرنےکے باعث سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔مظاہرین نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین حملہ آور ہلاک، رینجرز کے چار جوان زخمی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top