728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 16, 2023

    نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے



      نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے، صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لینگے۔ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے ججز غیر ملکی سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ 

    واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top