728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 16, 2023

    ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا


     

    ایشیا کپ کا فائنل آج کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز آرام کیا۔سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اپنا پچھلا میچ بنگلادیش سے ہار چکی ہے جبکہ  سری لنکا نے اپنے گزشتہ میچ میں زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کو آج فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top