برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت طیارے میں سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب مینووس ائیرو ٹیکسی ائیر لائنز نے ایک بیان میں جہاز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جا ری ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی۔
برازیلی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز پر سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں، جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کی جانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment