728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان



    نگران وزیر برائے منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے ZANGI LAN میں دوسرے آذربائیجان نیشنل اربن فورم میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعاون اوردوستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اور اس کے عوام آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں اورآذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے تجارت، رابطوں ، توانائی ،سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top