728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہش مند

     

    امریکہ نے کہا ہے کہ و


    ہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہش مند ہے ۔واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھوملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق الزامات کو بار ہا مسترد کرچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کو اہم شراکت دار کے طورپر دیکھتا ہے اورجس کے ساتھ اس نے بہت سے معاملات پرکام کیا ہے اور انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسی تبدیل ہوئی ہے نہ ہوگی۔

    وائٹ ہائوس کے باہر پاکستانی نژاد امریکیوں کی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہاکہ امریکی آئین لوگوں کو آزادی اظہار کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتا ہے ۔کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر امریکہ بدستور بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے اور انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیاکہ وہ کینیڈین تحقیقات میں تعاون کرے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہش مند Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top