728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چینی صوبے ننشیا پہنچ گئے



     نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چینی صوبے ننشیا پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا وفد سمیت پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کے اعلیٰ سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا، صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیراعلیٰ کے ہمرا تھے۔

     

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔چینی حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، پنجاب اور ننشیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔

     

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ محسن نقوی ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کیا اور روڈ انفراسٹرکچر، ٹریفک نظام و دیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بیجنگ میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں، پولیسنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے بیجنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی سہولتوں کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چینی صوبے ننشیا پہنچ گئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top