کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے ایک اعلی سطحی وفد میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی عمر فاروق صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کے لئے ان کے گھر نگین سرینگر گئے جب کہ مولانا مفتی مدثر احمد قادری سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل اور ان کے ہمراہ تنظیم کے کارکنان و ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس ملاقات کے دوران میر واعظ مولوی ڈاکٹر عمر فاروق صاحب سے دینی وسماجی مسائل سے متعلق امورات زیر بحث آۓ۔ بیان کے مطابق یہ ملاقات میرواعظ صاحب کی نظربندی کے اختتام پر منعقد ہوئی ۔جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ یہ ملاقات کافی سودمند رہی جبکہ خود میر واعظ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓکہا کہ یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک آزمائش ہوتی ہے اور اس طرح کے واقعات تعلیمات اسلامیہ اور تاریخ سے ثابت ہیں ۔پہلے بھی اللہ کے مقرب بندوں پہ آزمائیش آئی اور انہوں نے اس طرح کے حالات کوخندہ پیشانی سے انگیز کیا ہے اور اللہ پہ بھروسہ کرتے ہوئے استقامت کی راہ اختیار کی ہے اور نتیجے کے طوراللہ نے ان کو مزید عزت اور کامیابی عطا کی ۔باالمشافہ ملاقات کے آخر پر امیر اعلی کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مولانا مفتی مدثر احمد قادری نے میرواعظ صاحب کو ان کی رہائی پر مبارک باد پیش کی۔
Tuesday, September 26, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment