728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    اقتدار ملا تو عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہو گی، نواز شریف



     سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بڑوں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی،اجلاس میں پارٹی رہنماو¿ں نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس میں شرکاءسے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگیں اور پوچھا ہم اقتدار میں آ گئے تو عوام کو کیسے ریلیف دیں گے؟۔

    نواز شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے تمام ادارے اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں،ماضی میں ایسا ہو جاتا تو پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی۔ سابق وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی،عوام کو ریلیف نہ دینے والا اقتدار بے سود ہو گا۔

    اقتدار سنبھالنے سے قبل تمام حقائق قوم سے سامنے رکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں۔ بیرونی دنیا بالخصوص دوست ممالک سے رابطے میں ہوں،رابطوں کے نتیجے میں حوصلہ افزائی پیشرفت ہوئی ہے۔ ن لیگ کے اجلاس کے دوران بیانیے اور منشور کے لیے ن لیگ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کر لیں۔7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔

    نوازشریف پارٹی رہنماوں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئیر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا،آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں کی جانب سے رائے دی گئی کہ نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ ہونا چا ہئے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اقتدار ملا تو عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہو گی، نواز شریف Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top