728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں سابقہ حکومت کی مرضی سے ملک سے باہر گئے، نگران وزیر اطلاعات



     نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں بلکہ سابق حکومت کی اجازت اور عدالت کے حکم پر بیرونِ ملک گئے تھے،نواز شریف جب وطن واپس آئیں گے تو آئین و قانون کے مطابق سب کچھ ہو گا،ہماری حکومت میں کوئی الجھن نہیں،ہم انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کریں گے

    کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ صحافیو ں کےلئے جو ممکن ہوا وہ کریں گے، کراچی پریس کلب میرا اپنا گھر ہے ، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں ۔ آزادی اظہارِ رائے اور عوام کے حقوق کے لیے کراچی پریس کلب کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف کراچی پریس کلب ایک توانا آواز ہے، ملکی سیاست میں بھی کراچی پریس کلب تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔

    نواز شریف کی وطن اپسی سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئےں گے تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا،نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں حکومت اور عدالت کی اجازت سے گئے تھے تاہم ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق کوئی علم نہیں ہے ، ان سوالات کا جواب نواز شریف نے ہی دینا ہے ،منزل دور نہیں ملک کو منتخب نمائندے ہی چلائےں گے ،اس ریس میں ہمار ا کوئی گھوڑا نہیں ہے ۔انہوں نے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں الیکشن کمیشن سے متعلق الجھن ہے۔ الجھن پیدا کرنا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے،میں واضح کرنا چاہتا ہوں ہماری حکومت میں کوئی الجھن نہیں،ہم انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔

    انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور امید ہے کہ الیکشن کی حتمی تاریخ جلد دے دی جائے گی۔نگران حکومت قانونی اور با اختیار ہے ، الیکشن کمیشن ایک بااخیتار آئےنی ادارہ ہے ،عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن جلد حتمی تاریخ دیگا، عام انتخابات کے اعلان پر ہم سب خوش ہے ۔ نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ملک کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کے نام لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہمیں اپنی آئینی ذمے داری پوری کرنی ہے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست دے دی جائے گی، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی غیر قانونی کام کر رہا ہے تو عدالتیں کھلی ہیں، ہمارا محدود اختیار اور محدود حکومت ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ایسا انتظام ہوتا کہ تیل کی پیداوار بڑھ جائے تو ہم پیٹرول کی قیمت کم کردیتے، جس طرح ڈالر کی قیمت کم کی ہے، کوشش ہے پیٹرول کی قیمت بھی کم کریں۔نگراں وزیر نے کہا کہ بجلی کی چوری کی مد میں جو ادائیگیاں ہوئی ہیں وہ تقریباً 8 ارب روپے ہے، ہماری توجہ ملک کی معیشت میں استحکام لانے پر ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوں یا نہ ہوں کراچی پریس کلب میں ہمیشہ الیکشن ہوتے ہیں، جو اخبار سرکار سے اشتہار لے گا اور ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اسے ہم اشتہار نہیں دیں گے، جو مسائل میرے سامنے لائے گئے ہیں انہیں حل کروں گا۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت میں استحکام لانا ہے، ہمارا کام ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف نہ جائےاوردرجہ حرارت کم ہو ، ہمیں قانون سازی کا اختیار نہیں مگر مسائل حل کرنے کے لئے جو کر سکے ، کریں گے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں سابقہ حکومت کی مرضی سے ملک سے باہر گئے، نگران وزیر اطلاعات Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top