728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 21, 2023

    ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، انڈونیشیا کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی


     

    چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے ۔ اس نے2010 اور 2014کے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    انڈیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ دو کوارٹرفائنلز جمعہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، انڈونیشیا کیخلاف میچ بارش کی نذر، پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top