728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا


     

    پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیرجانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہیں۔ 

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top