728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا اقدام تھا، ایرانی صدر

     


    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا اقدام تھا۔نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی امریکا، ایران ایسے اقدامات کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں۔معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کر دیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا اقدام تھا، ایرانی صدر Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top