728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی


     

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہوگئی۔شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

    کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ 19 ستمبر سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق  شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی جبکہ 21 ستمبر کو ولیمہ ہوگا۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top