728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات پر راضی ہو گئے


     

    امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ، اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے راضی ہو گئے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سخت گیر اتحادی حکومت کے فیصلوں کے باعث بائیڈن انتظامیہ بن یامین نتن یاہو سے ملاقات سے انکاری رہی ہے۔اسرائیلی حکومت کو  عدالتی نظام میں متنازع ترامیم کے باعث بھی تاریخی احتجاج کا سامنا رہا ہے۔ساتھ ہی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری پر بھی بائیڈن انتظامیہ تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات پر راضی ہو گئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top