728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج پہلے مقدمے کی سماعت کرینگے

     


    قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکمِ امتناع دیا تھا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت عوامی اہمیت کے مقدمات میں بینچوں کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے تین سینئر ججوں کو دیا گیا تھا۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ نہیں کرتی وہ اس نوعیت کے کسی کیس میں بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج پہلے مقدمے کی سماعت کرینگے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top