728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    جنرل اسمبلی اجلاس،عالمی رہنما بین الاقوامی امن،سلامتی پرتبادلہ خیال کرینگے


     

    نگران وزیراعظم انوار الحق دنیا بھرکے رہنمائوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے اہم امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن میزبان ملک کے رہنما کے طور پر منگل کو عالمی رہنمائوں کے سالانہ اجلاس کے افتتاحی روز دوسرے مقرر ہونگے۔مجموعی طور پر ایک سو چھیانوے مقررین اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں ایک سو پینتالیس سربراہان مملکت اور حکومت ، چھ نائب صدور، چار نائب وزرائے اعظم اور اڑتیس وزرا یا وفود کے سربراہ شامل ہیں۔

    اس سال اجلاس کا موضوع اعتماد کی بحالی اور عالمی یکجہتی کااحیا ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے مختلف بریفنگز میں کہا ہے کہ غربت اور بیماریوں سے نمٹنے اور صاف پانی اور توانائی تک رسائی میں بہتری سمیت دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں ہدف کے حصول سے بہت دور ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنرل اسمبلی اجلاس،عالمی رہنما بین الاقوامی امن،سلامتی پرتبادلہ خیال کرینگے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top