728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    بجلی چوری کے خلاف سخت مہم کے آغاز سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، محمد علی



     توانائی بجلی اورپیٹرولیم کے نگران وزیر محمد علی نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نے ملک میں بجلی چوری کے خلاف سخت مہم کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اوربجلی کی چوری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی نگرانی کیلئے بجلی کی ڈویژن میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت آزادانہ اورشفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بجلی چوری کے خلاف سخت مہم کے آغاز سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، محمد علی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top