728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    اقوام متحدہ میں نگران وزیراعظم کی تقریر سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا، مشعال ملک



    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعل ملک نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہترین انداز میں کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر سراہا۔


    اسلام آباد میں ایک بیان میں مشعل ملک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے اور خود کو ان کا سفیر اور وکیل ثابت کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔


    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم کے خطاب سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔


    انسانی حقوق کے بارے میں معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اقوام متحدہ میں نگران وزیراعظم کی تقریر سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا، مشعال ملک Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top