728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    افغان ڈی فیکٹو حکومت کیساتھ تعلقات میں بہتری میں کچھ وقت لگے گا، نگران وزیراعظم



    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔امریکہ میں شائع ہونے والے ہفتہ وار میگزین نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ نافذ العمل ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کو استحکام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، حالانکہ اس وقت یہ بہت حد تک قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کابل میں پڑوسی ڈی فیکٹو حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اس انداز میں چلانے کی کوشش کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے لیے مفید ہو۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: افغان ڈی فیکٹو حکومت کیساتھ تعلقات میں بہتری میں کچھ وقت لگے گا، نگران وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top