728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    وزیر خارجہ کا عالمی صنعتی برادری کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ



    وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی تجارتی اور صنعتی برادری سے اشتراک عمل کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے نیو یارک میں بزنس کونسل برائے بین الاقوامی مفاہمت میں امریکی سرکردہ تاجروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں حالیہ برسوں میں شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی منڈی کی دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے استحکام بخش اقدامات کی بدولت قوم اقتصادی بحالی اور شرح نمو میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔

    وزیر خارجہ نے امریکی تجارتی گروپوں سے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک میں انقلابی تبدیلیوں کا موجودہ سلسلہ مختلف اقسام کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع فراہم کرتاہے۔جلیل عباس جیلانی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اہمیت اجاگر کی جو حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایک بے مثال کوشش ہے۔وزیر خارجہ نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ایسا ماحول فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا یقین دلایا جس میں قانونی تحفظ بھی حاصل ہے اور منافع اپنے ملک واپس بھیجنے کے مواقع دستیاب ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: وزیر خارجہ کا عالمی صنعتی برادری کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top