728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے، کینیڈین وزیراعظم



     کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشہ کا اظہار کردیا، بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، یہ معاملہ جی 20 سمٹ میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈین سرزمین پر شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خود مختاری کیخلاف ہے۔علاوہ ازیں کینیڈین وزیر خارجہ نے اس بات  کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

    واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے، کینیڈین وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top