728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 25, 2023

    استحکام ایمان کے لیے ذکر مصطفی سے بہتر کوئی راستہ نہیں، اظہار بخاری



     ذکر مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہب اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ذکر مصطفی کی محفل سجانے والا خوش نصیب ہوتا ہے ۔ورفعنا لک ذکرک وہ عبادت ہے جو خدا خود کرتا ہے استحکام ایمان کے لیے ذکر مصطفی سے بہتر کوئی راستہ نہیں جس بستی میں ذکر مصطفی کی محفل سجتی ہے وہاں اللہ کی رحمت برستی ہے المیہ ہم فتنہ پرستوں میں اسلام تلاش کرتے ہیں اس بات کی کوشش کی جائے کہ ہم اپنے مختصرزندگی  ذکر مصطفی میلاد مصطفی شریعت مصطفی کے مطابق گزاریں۔ ذکر مصطفی کا مقصد ایک سر ایک در کے سامنے بسجود ہو جائیں ۔ذکر مصطفی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اظہار بخاری نے کہا نبی پاک ہماری تعریف کے نہیں ہم ان کی شفاعت کے محتاج ہیں جب دنیا میں کچھ بھی نہیں تھا تو خدا نے ایک لاکھ 24 ہزار انبیاء کو اپنے قریب بٹھا کر ذکر حبیب کی محفل سجائی کہ تم اپنے اپنے وقت کے نبی ہو گے وہ ہر وقت کا نبی ہوگا وہ ائے گا تم سب کے بعد لیکن اس کے بعد کوئی نبی نہیں ائے گا ۔امت مسلمہ دل کے کمرے میں میلاد مصطفی کا چراغ روشن کر لے تو پھر معاشرے سے ظلمت کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی پاک کے پیغام کو صرف مخصوص دن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پورا سال زندگی کے ہر لمحے نبی پاک کی عادت اپنانے سے ہماری ہر عادت عبادت بن جائے گی عاشق رسول کے چہرے پہ نور ہوتا ہے اور اس کی زندگی کا ہر لمحہ حب رسول کے خوشبو سے مہکتا رہتا ہے ۔آمد رسول کا تقاضہ ھے کہ زندگی کا کوئی بھی لمحہ نبی پاک کی محبت سے جدا نہ کیا جائے یہ اصل میلاد مصطفی ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: استحکام ایمان کے لیے ذکر مصطفی سے بہتر کوئی راستہ نہیں، اظہار بخاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top