728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, September 20, 2023

    مریم نواز اچانک لندن روانہ



     پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوگئیں۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنالیا ہے، صبح ساڑھے 9 بجے لندن کے  لیے روانہ ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔

    نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہوگی، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جارہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مریم نواز اچانک لندن روانہ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top