728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 24, 2023

    بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کی خودکشیاں بڑھنے لگیں، رپورٹ



    دوسرے ممالک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے اور طاقت کے نشے میں چُور مودی سرکار اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہکاروں کے خودکشیوں کے اعداد و شمار پر رپورٹ جاری ہو گئی۔بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2011 سے 2023 تک کل ایک ہزار 5 سو 32 اہلکاروں کی خودکشیاں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر خودکشیاں کرنی لگیں، 2011 سے 2023 تک 1532 خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے جبکہ پچھلے 5 سال میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 53,336 اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دی۔

    اس کے علاوہ خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق خودکشیوں کی اہم وجوہات میں سے ایک سپاہیوں کی افسروں کے مقابلے میں انتہائی کم تنخواہ اور سہولیات کا فقدان ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کی خودکشیاں بڑھنے لگیں، رپورٹ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top