728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 24, 2023

    پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہےٕ، اقوام متحدہ



    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بدستور پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے۔اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.33 ملین رجسٹرڈ ہیں جب کہ سات لاکھ 75 ہزار مہاجرین بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

    غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہےٕ، اقوام متحدہ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top