اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا۔
انہوں نے سول جج قدرت اللّٰہ کو خط میں لکھا کہ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیش نہیں کریں گے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔
اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں ان کا ٹرائل کررہے ہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment