بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو102 رنز سے شکست دیدی، نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے تین سنچریوں کی بدولت پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 ریکارڈز رنز بنا ڈالے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن ماکرم 106، روسی وین ڈر ڈوسن نے 108 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 100 رنزبنائے، سری لنکا کی جانب سے دلشان مادھوشنکا نے دو وکٹیں لیکر نمایاں رہے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 102 رنز سے ہار گئی، سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا نے 79، کوشل مینڈس نے 76 اور کپتان داسن شاناکا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹیزی نے تین، مارکو جینن، ربادا اور مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں
Saturday, October 7, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment