فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 11 صحافیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والے اسرائیلی بربریت میں اب تک 11 صحافی بھی جان سے جاچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 9700 سے زائد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج اب غزہ میں زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور اس کی وجہ صرف انتظامی بتائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رفاح کی سرحد بند ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی سرحد پر ہی موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور اردن کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment