728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 16, 2023

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے



    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ دارالحکومت بیجنگ میں اکتوبر 17 سے 18 تک منعقد ہونے والے ’تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون‘ میں شرکت کریں گے۔یہ تقریب بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے عالمی انفرااسٹرکچر اور توانائی کے اقدامات کی 10ویں سالگرہ منانے کے مواقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو شاہراہ ریشم کے ذریعے عالمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نگران وزیر اعظم نے لکھا کہ چینی صدر کی باضابطہ دعوت پر بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کو مضبوط کرنے، تبادلہ خیال، نئی شراکت داری قائم کرنے اور روشن مستقبل کے لیے علاقائی رابطوں کے فروغ کا منتظر ہوں۔

    وزیر اعظم آفس نے انوار الحق کاکڑ کی اسلام آباد سے روانگی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نگران وزیر اعظم تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اور گزشتہ 10 سالوں میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت حاصل کی گئی ترقیاتی کامیابیوں کا اعادہ، مستقبل کے اہداف اور اس ہم منصوبے میں پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلائیں گے۔

    وزیر اعظم آفس نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم 18 اکتوبر کو اعلیٰ سطح کے فورم میں ’عالمی معیشت میں کنیکٹویٹی‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔اس قبل بتایا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے 4 روزہ دورہ چین کے دوران موٹرویز اور ہائی ویز کے حوالے سے پاکستان اور چین اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

    عالمی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کے مطابق فورم میں سینئر چینی حکام، تاجر رہنما اور بڑے سرمایہ کار شرکت کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور افغان طالبان حکومت کی شرکت بھی متوقع ہے۔نگران وزیر داخلہ سرفرار بگٹی بھی انوار الحق کاکڑ کے ساتھ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

     

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top