728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 13, 2023

    ن لیگ نے 21 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے درخواست دیدی



    مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے دی۔درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔لیگی رہنما اور سابق وزیر بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کر لی ہے، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی، جلسے سے دو روز قبل سینئر لیڈر شپ جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ن لیگ نے 21 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئے درخواست دیدی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top