728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 13, 2023

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا


    چیئرمین پی ٹی آئی کی
    جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے مقرر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پہلے ہی 25 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، رجسٹرار آفس کا رُول ہے، کیس 25 اکتوبر کو ہی سنا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا، دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 5 اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے، عدالت نے درخواست کو 2 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا۔دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے، استدعا ہے کہ درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top